لاہور(پی این آئی) شہباز شریف کی جانب سے خاتون اول بشریٰ بی بی کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال۔۔ٹویٹر پر طوفان کھڑا ہو گیا… ۔ ٹویٹر پیغام میں تمام رہنمائوں نے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بحرانوں کے وقت عمران خان کی
طرف سے کوئی لیڈرشپ کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا۔یہ مشکل وقت ہے جب ڈینگی ، کورونا اور ہوائی جہاز کے حادثے کے دوران متاثرہ لوگوں کے ساتھ رہنے کی ضرورت تھی ، لیکن عمران خان جادوگرنی کے اثر میں عوام کی نظروں سے چھپ کر بیٹھ گئے ہیں۔شہبازشریف کے اس بیان کے بعد ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کو کچھ نہیں ملتا تو وہ ذاتیات پر آ جاتے ہیں۔ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ۔ شہباز شریف سیاسی گمنامی اور اپنی کرپشن پکڑے جانے پر فرسٹریشن کا شکار ہوگۓ ہیں اسی لیے اخلاق سے گری بات کرتے ہیں۔اس کے علاوہ مراد سعید نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ گرے ہوئے تھے ہمیں اندارہ تھا ،کتنا گر سکتے ہیں وہ آپ نے بتا دیا خود ضمانت پر،بیٹا جیل میں دوسرا اشتہاری،داماد اشتہاری، بھائی آپ کا کرپشن کر کے ملک سے باہر گیا ہوا ہے، پورا خاندان آپ کا کرپشن کی وجہ سے سزا کاٹ رہا ہے، آپ کو شرم آتی ہے؟اس کے بعد ڈاکٹر شہباز گل نے شہبازشریف کے پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈر شپ تو آپ کی دیکھ چکے ہم۔آپ وہی ہیں جو ڈھٹائی سے یہ مان چکے کہ آپ پچھلے دروازے سے اقتدار میں آنے کے کئیے تیار تھے پر نہر والے پل پر رہ گئے۔اس کے علاوہ علی زیدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے شہبازشریف کی کرپشن کے معاملے پر تنقید کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہر ماہ 18000 روپے تنخواہ پر کام کرنے والے اپنے ملازمین سے آپ کو منتقل کیے گئے سیکڑوں ملین روپے کا پہلا جواب۔آپ کرپشن کی پیداوار ہیں اور اس شخص کے بارے میں بے ہودہ بات کررہے ہیں جس نے عالمی سطح پر پاکستان کا قد بلند کیا ہے! آپ ، آپ کے اہل خانہ اور آپ کی حمایت کرنے والے تمام لوگوں پر شرم آنی ہے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماوں کا رد عمل شہبازشریف کے اہلیہ وزیراعظم عمران خان پر ذاتی حملے کے بعد سامنے آیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں