کراچی میں شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب اس چھاپہ، اسمگل شدہ کپڑے کی 6 گاڑیاں پکڑی گئیں، کروڑوں کی دیہاڑی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب اس چھاپہ، اسمگل شدہ کپڑے کی 6 گاڑیاں پکڑی گئیں، کروڑوں کی دیہاڑی،کراچی میں کسٹمز حکام نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا برآمد کر لیا ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق ایک اطلاع پر شارع فیصل پر نرسری کے قریب

چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی جس کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا برآمد ہوا ہے۔کسٹمز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ نرسری کے قریب اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسمگل شدہ کپڑے کی 6 گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔کسٹمز حکام نے پکڑا گیا اسمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کا یہ کپڑا اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close