قبائلی علاقوں سے اچھی خبریں، سیاحوں نے جنت نظیر علاقوں کی سیر کا آغاز کر دیا

وزیرستان (پی این آئی)قبائلی علاقوں سے اچھی خبریں، سیاحوں نے جنت نظیر علاقوں کی سیر کا آغاز کر دیا،جنوبی وزیرستان میں قیام امن کے بعد لوگوں نے یہاں کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور قیام امن کے بعد سیاحتی مقامات بدر، کانی گرم

اور شاوال میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے سے لوگ جنوبی وزیرستان کے سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں، لیکن یہاں آنے والے لوگ سہولیات کی کمی کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سہولیات فراہم کرے تو سیاحت کو مزید فروغ دیاجاسکتا ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام کے لئے کوئی سہولت نہیں۔سیاحتی مقامات پر آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ خدارا سیاحت کے فروغ کے لئے ہوٹل، ریسٹورنٹ اور پارک کا بندوبست کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close