دنیا میں دیانت باقی ہے، امریکی خاندان نے سڑک سے ملنے والے 10اکھ ڈالر پولیس کے حوالے کیے، پولیس کو مالکان کی تلاش

ورجینیا (پی این آئی) دنیا میں دیانت باقی ہے، امریکی خاندان نے سڑک سے ملنے والے 10اکھ ڈالر پولیس کے حوالے کیے، پولیس کو مالکان کی تلاش ، ایک امریکی خاندان کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے بیزار ہوکر ایک لمبی ڈرائیو پر جارہا تھا کہ انہیں بھری دوپہر سڑک کے عین درمیان ایک بیگ ملا جس میں ایک لاکھ

ڈالر کی رقم موجود تھی۔ اب پولیس کو اس رقم کے ورثا کی تلاش ہے۔ورجینیا کی شانز فیملی نے روڈ کے عین درمیان رکھے بیگ کو پہلے کوڑے کا تھیلا سمجھا تھا لیکن دیکھنے پر اس میں دس لاکھ ڈالر کی رقم موجود تھی۔کیرولائن کاؤنٹی پولیس کے میجر اسکاٹ موسر نے بتایا کہ یہ تھیلا اٹھا کر انہوں نے گاڑی میں رکھ لیا اور آگے ایک اور ایسا ہی تھیلا ملا جس میں مزید رقم برآمد ہوئی۔ورجینیا کے اس خاندان کی ایک خاتون ایملی نے بتایا کہ بیگ کے اندر پلاسٹک کے چھوٹے بیگ تھے اور ایک جگہ ’کیش والٹ‘ لکھا تھا اور کسی جگہ کا پتا بھی لکھا تھا۔لیکن محکمہ پولیس نے جب محکمہ ڈاک سے رابطہ کیا تو بھی ڈالر بھرے تھیلوں کا احوال نہ مل سکا اب پولیس اس کے اصل مالکان کی تلاش میں ہے۔ اس میں محکمہ ڈاک بھی مدد کررہا ہے۔پولیس نے اس ضمن میں شانز خاندان کی ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی خطیر رقم ملنے کے فوراً بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا تاکہ یہ رقم اصل مالک تک پہنچائی جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close