راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں 24 موٹر سائیکل چوری، متعدد شہریوں سے موبائل چھین لیے گئے،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں 24موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک گاڑی
اڑا لی گئی ۔تھانہ سٹی کو محمد ارسلان مغل نے بتایا کہ بچوں کو لے کر خریداری کے لیے موتی بازار آیا جہاں میری جیب سے کسی نے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ سٹی کو سید چن پیر نے بتایاکہ اپنی بیوی کے ساتھ خریداری کے لیے موتی بازار آیا جہاں ایک عورت میری مسز کا موبائل فون اور پرس چوری کر کے لے گئی جس میں 18ہزارروپے تھے۔ تھانہ سٹی کوخالد محمود نے بتایاکہ چائنہ ٹائون شاپنگ سینٹر کالج روڈ پر اپنی دکان کے باہر کھڑا تھا کہ میری جیب سے میرا موبائل کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ سٹی کو محمد طارق خان نے بتایا کہ راجہ بازار خریداری کے لیے آیا جہاں میری جیب سے میرا موبائل کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ پیرودھائی کوماجد خان نے بتایا کہ 2نامعلوم ملزمان اسلحہ نوک پر مجھے دکان کے اندر لے گئے اور دکان داراکبر کو بھی قابو کر لیا دونوں ملزمان غلہ سے 10 ہزارروپے اور مجھ سے 30 ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ وارث خان کو توقیر احمد نے بتایا کہ 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرے میڈیکل سٹور میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر کائونٹر سے اور سیلز مین عمران احمد مغل سے کل ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ وارث خان کو ظفر اللہ نے بتایا کہ محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی ملازم ہوں فیضان پلازہ میں رہائش پذیر ہوں کمرے میں موجودمیرے آہنی بکس کا تالا توڑکر نامعلوم چور 8 ہزارروپے لے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو اعتصام اللہ نے بتایا کہ اپنی ہمشیرہ کے ساتھ گھر کی طرف جا رہا تھا کہ حیدری چوک میں2نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرا رہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو سرفراز نے بتایا کہ چاندنی چوک کھڑا تھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرا ر ہو گئے ۔ تھانہ صادق آبادکو اقرا ء حبیب نے بتایاکہ کمرہ سے میرا موبائل کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو محمد عتیق نے بتایا کہ میری دکان اعوان جنرل سٹور کے تالے توڑکرنامعلوم چور 20 ہزارروپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ ویسٹریج کومحمد امجدنے بتایا کہ میرابیٹا اپنے موٹرسائیکل اپلائیڈفار ماڈل2020کو گھر کے اندرکرنے لگاتو اچانک2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح آئے جو اسلحہ کی نوک پر میرے بیٹے سے موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ ویسٹریج کو ظہیراحمد ہاشمی نے بتایا کہ قومی بچت بنک سے 2لاکھ85ہزارروپے نکلواکرٹیکسی کے انتظارمیں کھڑاتھاکہ 4 نامعلوم ملزموں نے مجھے قابوکرلیااور میری جیب میں سے 25ہزارروپے ودیگر کارڈزجبکہ بنک سے نکلوائے2لاکھ85ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو محمد عمران ولدمحمد ادریس نے بتایا کہ میں اپنی دکان میں موجودتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر35ہزارروپے اور3موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ سول لائن کو عمرلطیف نے بتایا کہ نامعلوم افراد میرے ڈیرے کے تالے توڑ کر میری بھینس مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو شاھدمحمود اعوان نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر میں سے میراموبائل چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو سیدشجاعت عباس ہمدانی نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے میراموبائل چوری کرلیا۔تھانہ مورگاہ کو محمد شہزاد نے بتایاکہ دوران سفرکسی نامعلوم شخص نے میری جیب میں سے میراپرس چوری کرلیاجس میں 21ہزارروپے تھے۔تھانہ ٹیکسلاکو محمد یوسف نے بتایا کہ میں میڈیسن کی ڈسٹری بیوٹر ہوں۔ میں اورعاقل محمود سپلائی کرکے واپس جارہے تھے کہ کارنمبر219میں سوار 2 نامعلوم ملزموں نے خودکو ڈرگ انسپکٹرظاہر کیااور گن پوائنٹ پر گاڑی میں سے 2لاکھ 31ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کو کامران مشتاق نے بتایاکہ میں اپنی دکان ملتان جنرل سٹور پر دودھ لینے کے لئے گیا اسی دوران دونامعلوم افراد دکان میں داخل ہوئے جوگن پوائنٹ پر مجھ سے موبائل اور 15ہزار روپے چھینکر فرار ہو گئے ۔تھانہ روات کو چودھری شاہنواز احمد نے بتایامیرے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور ایک لیپ ٹاپ ، دو موبائل فون ،میک اپ سامان مالیتی50ہزار چوری کرکے لے گئے۔تھانہ کہوٹہ کو جنید نصیر نے بتایاکہ دومسلح لڑکے مجھ سے 10ہزار 870 روپے موبائل فون اور میرا پرس جس میں اے ٹی ایم کارڈ اوردیگر کاغذات تھے چھین کر لے گئے ۔اسلام آبادسے ایک گاڑی چوری ہوگئی اورایک گاڑی خوردبردکرلی گئی۔تھانہ ترنول کوقیصرنوازنے بتایاکہ نامعلوم ملزمان ترنول میں گلی سے اس کی گاڑی نمبرڈی ڈی 675ٹیوٹاکرولاچوری کرکے لے گئے۔تھانہ کوہسارنے بشریٰ کوثرکی رپورٹ پرمحمداعجازکے خلاف38لاکھ روپے کاچیک ،تھانہ گولڑہ نے محمدسبطین کی رپورٹ پرمحمدسبطین کے خلاف17لاکھ 80ہزارروپے کے دوچیک ،تھانہ آئی نائن پولیس نے ذوالفقارعلی کی رپورٹ پرتنویراحمدکے خلاف ایک کروڑروپے کاچیک ڈس آنرہونے پرمقدمات درج کرلئے۔تھانہ سبزی منڈی کوعمیرصابرنے بتایاکہ ملزم عامرعلی نے اس سے گاڑی نمبراے جی یو533رینٹ پرلی لیکن رینٹ دیا نہ گاڑی واپس کی اورگاڑی خالدشاہ کوفروخت کرکے خوردبردکرلی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں