مظفرآباد میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ، وزیراعظم ہاؤس کا قرنطینہ سینٹر آئسولیشن وارڈ میں تبدیل

مظفرآباد (پی این آئی)مظفرآباد میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ، وزیراعظم ہاؤس کا قرنطینہ سینٹر آئسولیشن وارڈ میں تبدیل،مظفرآباد کے ڈپٹی کمشنر بدر منیر کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کے مریض خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں اور آئسولیشن اسپتال میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے کہا کہ

وزیر اعظم ہاؤس قرنطینہ سینٹر کو آئیسولیشن وارڈ میں تبدیل کر دیا۔ڈی سی بدر منیر کا کہنا تھا کہ مدینہ مارکیٹ، خواجہ محلہ میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلنے کی شواہد ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سے ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو موٹر سائیکل پر باہر نہ بھیجیں، ورنہ رات تھانے میں گزرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں