دبئی (پی این آئی)عسکری سرگرمیاں بڑھادی گئیں،اسرائیلی فوج اہم اسلامی ممالک کیخلاف جنگ کیلئے تیار ہو گیا… حالیہ مہینوں میں اسرائیلی فوج نے لبنان اور شام کی سرحد پر واقع شمالی علاقے میں جنگی صورت حال کے تناظرمیں عسکری سرگرمیاں بڑھا دیں ہے۔ صہیونی فوج کاکہنا ہے کہ وہ شام اور لبنان کی سرحد پر
کسی بھی ٹکرائو یا جنگ کے لیے تیار ہے۔فوج کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق شمالی سرحد پر تعینات فوجی یونٹیں کسی بھی خطرناک منظر نامے سے نمٹںے کے لیے خود کو تیار رکھے ہوئے ہیں۔فوج سرحد پرموجود سڑکیں کھولنے، سیکیورٹی کے حوالے سے رکاوٹیں بڑھانیاور فیلڈ میں جنگ کے لیے تیار رہنے کی بھرپور تیاری کررہی ہے۔بیان کے مطابق فیلڈ آرگنائزیشن کے شعبے میں حالیہ مہینوں میں شمالی سرحدوں پر انجینئرنگ یونٹیں وسیع کام ہو چکی ہیں۔جنگی تیاریوں کا سلسلہ اب بھی ہو رہے ہیں۔ اس فریم ورک کے تحت ، سرنگ کو پتا چلانے اور ان کی نگرانی کے لیے جدید وسائل ،سینسر کے استعمال اور دیگر آلات کی تنصیب شامل ہے۔اس کے علاوہ فوج شام اور لبنان کی سرحد پر ممکنہ محاذ آرائی کی صورت میں تربیتی مشقیں بھی کرچکی ہے۔حال ہی میں لبنان اور شام کی سرحد پر جنگ کے تناظرمیں 72 گھنٹے کی مشقیں کی گئیں۔ شام کی سرحد پر وادی گولان میں پیادہ فوج، آرٹلری اور انجینیرنگ اسکواڈ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں