کئی اشیاء پر ڈیوٹیز کم کی جا رہی ہیں، آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز نہیں لگیں گے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا خوشگوار دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)کئی اشیاء پر ڈیوٹیز کم کی جا رہی ہیں، آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز نہیں لگیں گے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا خوشگوار دعویٰ۔وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز نہیں لگائے گی، کئی اشیا پر ڈیوٹیز کو بھی کم کیا جارہا ہے۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ

شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں کبھی برآمدات نہیں بڑھا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو 20 ارب ڈالر کا بجٹ خسارہ ملا تاہم اسے کم کر کے 3 ارب ڈالر تک لایا گیا۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ذخائر کو 12 ارب ڈالر تک لے جایا گیا۔انہوں نے مستقبل کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں زیادہ محنت کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے بجٹ میں کافی چیزوں پر ڈیوٹیز کو کم کرنے جارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close