وانا، جنوبی وزیرستان (قسمت اللہ وزیر)وانا ضلعی انتظامیہ کاگاڑیوں کے کالے شیشوں ، آتش گیر مواد کے خلاف کریک ڈاؤن۔ جنوبی وزیرستان وانا کی ضلعی انتظامیہ ایک بارپھرحرکت میں آگئی، انسپکٹر اللہ نواز ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالعزیز کے سربراہی میں وانا بازار سمیت وانا کے مختلف چیک پوسٹوں پر گاڑیوں
کےکالے شیشے اور اتش گیر مواد کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے، درجنوں گاڑیوں کے شیشے صاف اور عیدالفطر کے لیے لائےگئےآتش گیرمواد پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے، ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں اس حوالے سے دکانداروں کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،انسپکٹر اللہ نواز نے کہاکہ ڈی پی او شوکت علی کی ہدایات پر آج سے کالے شیشوں اور عیدکے دنوں میں آتش گیر مواد کی خرید وفروخت پر سخت پابندی ہوگی اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائیگی، انھوں نے کہا کہ وانا بازار سمیت ضلعی ہیڈکوارٹر وانا کے مختلف تحصیلوں میں کالے شیشے کی گاڑی اور آتش گیر مواد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، اطلاعات کے مطابق درجن کے قریب گاڑیوں کے شیشے صاف کردیئے گئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں