کورونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں میں بڑی کامیابی، کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے والی جراثیم کش تہہ تیار کر لی گئی

امریکہ (پی این آئی)کورونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں میں بڑی کامیابی، کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے والی جراثیم کش تہہ تیار کر لی گئی۔ یہ تحقیق امریکہ کی یونی ورسٹی آف ایری زونا میں کی گئی ہے جس کے مطابق یہ تہہ صرف ایک بار چڑھانا ہو گی۔ اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ

جراثیم کش تہہ کورونا کے جراثیم کے پروٹین کی شدت کو کم کرتی ہے جس کے بعد اس کے اثرات میں کمی آ سکتی ہے۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ یہ تہہ ایک مرتبہ چڑھانے کے بعد کم از کم 3 سے 4 مہینے تک چل سکتی ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے۔ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد امیر ملک ہو یا غریب، ہر کوئی اس کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے۔امریکہ جیسا ملک بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے، شکار ہونے کے علاوہ امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھی ہے۔اس حوالے سے امریکہ حکومت کے جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے اور کسی طرح اس کا علاج ڈھونڈا جائے، لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ تا ہم اب امریکہ نے وائرس سے محفوظ رکھنے والی جراثیم کش تہہ تیار کر لی ہے جس کی مدد سے 90 دن تک کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا کے اثرات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امریکہ میں ایک ہی دن میں کورونا سے مزید 1600 سے زائد ہلاکتیں۔ ملک میں کورونا وباء سے مجموعی اموات کی تعداد 86 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اس کے علاوہ امریکہ میں مجموعی اموات کی تعداد 87 ہزار 493 ہو چکی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 14 لاکھ 42 ہزار 924 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close