وزیراعظم عمران خان کو’ارطغرل غازی‘ کاکردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کو ’ارطغرل غازی‘کاکردار اداکرنے کی پیشکش کر دی گئی۔ معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ بھی ترکش ڈرامہ سیریل ارطغل غازی کی دیوانی نکلی ہیں۔معروف ٹرک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ کہ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترکش

اداکارہ نے بہت اچھی اچھی اداکاری کی ہے۔ان کی اداکاری کچھ ایسی تھی کہ مجھے دیکھ کر لگ رہا تھا کہ میں بھی اُسی دور میں چلی گئی ہوں۔حریم شاہ نے غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ اپنے مدمقابل کس کو ارطغل کے کردار میں دیکھنا پسند کریں گی تو حریم شاہ نے کہا کہ کہ عمران خا ن کو ارتغل کا کردار کرنا چاہیے۔حریم شاہ نے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان کو ارطغل کاکردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔واضح رہے کہ اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی ڈرامہ دیریلیش ارطغرل نے پاکستان میں نشر ہونے سے قبل ہی مقبولیت حاصل کر لی تھی ، تاہم اس نے پاکستان میں مقبولیت کی بلندیوں کو اس وقت چھوا جب پاکستان ٹیلی ویژن نے حکومتی احکامات پر یہ ڈرامہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا۔ارطغرل غازی کی پہلی قسط 25 اپریل کو نشر ہوئی اور 14 مئی کی رات تک یو ٹیوب پر 2 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے، مجموعی قسطوں کو 15 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ارطغرل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت نے میرے پاس تم ہو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارظغرل غازی کی اب تک 20 قسطیں نشر ہو چکی ہیں۔ پاکستان میں ہر کوئی ارطغرل غازی کے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔پاکستان میں ارطغرل غازی کی مقبولیت نے ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہ ڈرامہ پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں میں ڈرامہ بنانے والے ملک کوئی پیچھے چھوڑدیا۔۔ ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پہلی رمضان سے روزانہ نشر کیا جانے یہ ڈرامہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ریکارڈ بنا رہا ہے۔ اس ڈرامے کی پہلی قسط کو ٹی آر ٹٰی پر5 سالوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا جبکہ پاکستانی یوٹیوب چینل پر پہلی قسط کو صرف تین ہفتوں میں 2 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

close