انسان کو شکست دینا بہت مشکل، خاتون نے بچے کی پیدائش کے دو گھنٹے بعد 150کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا

لکھنو (پی این آئی)انسان کو شکست دینا بہت مشکل، خاتون کا بچے کی پیدائش کے دو گھنٹے بعد 150 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا، بھارتی خاتون دوران سفر بچے کو جنم دینے کے 2 گھنٹے بعد150 کلومیٹر تک پیدل چلتی رہی۔بھارتی اخبار کے مطابق ریاست مہارا شٹر میں مزدوری کرنے والی خاتون نے حمل سے ہونے

کے باوجود اپنے آبائی گھر بحفاظت پہنچنے کے لیے شوہر کے ساتھ پیدل سفر کیا، تاہم دوران سفر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی اور اس عمل میں ان کے شوہر نے ہی ان کا ساتھ دیا۔خاتون کے شوہر نے بتایا کہ جب ان کی بیوی نے بچے کو جنم دیا تو انہوں نے محض 2 گھنٹے آرام کیا اور پھر اپنی منزل کی طرف چل پڑے اور 150 کلو میٹر کا سفر طے کرکے وہ اتر پردیش کی سرحد پر پہنچے جہاں انہیں سانتا بلاک نامی شہر کی انتظامیہ نے ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا اور بچے کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا اور دونوں خیریت سے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close