سری نگر(پی این آئی)بھارتی فوج کی فائرنگ، مقبوضہ کشمیر میں نوجوان شہید، ہیومن رائیٹس واچ کا شدید احتجاج،مقبوضہ کشمیر میں بھار تی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، بھارتی فوج نے تازہ انسانیت سوز کارروائی کے دوران ضلع بڈگام میں نہتے نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ضلع بڈگام کے علاقے
نارہ بل میں قابض فوج نے نوجوان پیر مہراج الدین کی گاڑی پر بغیر کسی وارننگ اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں نہتے نوجوان کے سینے پر لگیں، اسے سری نگر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا،ظالمانہ کارروائی پر بھارت کے خلاف کشمیریوں نے مظاہرہ کیا اور بھارتی فوجیوں کو پتھرائو کر کے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔اے ایف پی کے مطابق لوگوں نے بتایا کہ نوجوان کو بغیر کسی وجہ کے ناکے پر گولیاں ماری گئیں ،نوجوان کی شہادت کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں نے آزادی کے حق میں اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی ۔فوج نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ،شیلنگ کی اور پیلٹ گنوں کا استعمال کیا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے ۔2خواتین کی آنکھوں پر چھرے لگے جنہیں فوری ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔ بعد ازاں بھارتی فوج نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر کے حراستی مراکز منتقل کر دیا ۔ دریں اثنا قابض بھارتی فوجیوں نے جمعہ کے روز سے ضلع بڈگام کے علاقے نصراﷲ پورہ میں خوف ودہشت کی بدترین لہر شروع کر رکھی ہے ، اہلکار نصراﷲ پورہ میں آدھمکتے ہیں ، لوگوں کو مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہیں ، انہیں گرفتار کرتے ہیں اورانکی املاک کو نقصان پہنچا تے ہیں ۔ شبیر احمد شاہ اور الطاف احمد شاہ کی بیٹیوں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہاہے کہ جیلوں میں غیرقانونی طورپر نظربند علیل رہنمائوں کو غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ بھارتی شہر حیدر آباد میں لاک ڈائون کے باعث پھنسے مقبوضہ کشمیر کے چار سو سے زائد رہائشیوں نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انکی مقبوضہ علاقے میں فوری واپسی کیلئے اقدامات کرے ۔ پاکستان نے بڈگام میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں پیر مہراج الدین کے قتل کو دہشت گردی کا تازہ واقعہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے ۔وزارت خارجہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے پیدائشی حق کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ہیومن رائٹس واچ ہندوستان کی مسلم دشمنی،ہندوتوانظریہ اورریاستی دہشتگردی پرچیخ اٹھی،ہیومن رائٹس واچ نے کوروناپربھارت میں مسلم دشمنی،اسلامو فوبیاپررپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے جیتنے پرہی مسلم مخالف نفرت انگیزتقاریرسنگین مسئلہ بن چکاتھا،ہندوستان میں کوروناکے پھیلائوکیساتھ مسلمانوں کیخلاف نفرت بھی بڑھتی گئی، مسلمانوں کے معاشرتی،معاشی بائیکاٹ کے مطالبات کئے گئے ،مسلمانوں کے بائیکاٹ پربی جے پی حامیوں کاسوشل میڈیا پرسیلاب امڈآیا، مسلمانوں پرمتعددجسمانی حملے بھی ہوئے ،امدادتقسیم کرنیوالے مسلمان رضاکاروں کوبھی نشانہ بنایاگیا،مسلمانوں پرجان بوجھ کروائرس پھیلانے کا الزام بھی عائدکیاگیا،بی جے پی حمایتی میڈیانے کوروناجہادکاہیش ٹیگ سوشل میڈیاپروائرل کیا،مودی حکو مت نے صورتحال پر چپ ساد ھ رکھی ہے ،بھارت میں صورتحال کی سنگینی پرعالمی ادارہ صحت کواحتیاط کابیان جاری کرناپڑا ، مودی نے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزتقاریرکی مذمت نہیں کی،بھارت میں حکام نے بڑھتے زہریلے ماحول کی روک تھام کیلئے اقدام نہیں کئے ،جہاں مناسب تھا وہاں بھی مسلمانوں پرحملوں کی تحقیقات نہیں کی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں