خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت پر اصل اثاثے چھپانے کا الزام، احتساب ایپلیٹ ٹربیونل نے تحقیقات کاحکم دے دیا

لاہور (پی این آئی)خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت پر اصل اثاثے چھپانے کا الزام، احتساب ایپلیٹ ٹربیونل نے تحقیقات کاحکم دے دیا،احتساب اپلیٹ ٹربیونل نے نیب کو وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کے خلاف تحقیقات کاحکم دے دیا۔ٹربیونل کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات میں

نیب کو تین ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر نے احسن عابد کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے پاس آمدن سے زائد اثاثے ہیں۔دونوں کے اثاثوں میں 5 سال کے دوران 100 ارب کا اضافہ ہوا۔ نیب ملتان نے دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری مکمل کی تو کیس لاہور ٹراسفر کردیا گیا۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نیب ملتان سے کیس لاہور منتقل کرنا بدنیتی پر مبنی اور خلاف قانون ہے۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا چیرمین نیب کا استحقاق ہے کہ وہ انکوائری کسی بھی بیورو کو منتقل کر سکتے ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ہم نیب کو تین ماہ کا وقت دیتے ہیں انکوائری مکمل کر کہ رپورٹ جمع کروائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں