لاہور (پی این آئی) پاک فوج کے کمانڈو نے 60 کلومیٹر طویل دوڑ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، ایس ایس جی فورس کے کیپٹن نوید نے فاصلہ 6 گھنٹے 28 منٹ میں طے کر کے 30 سال قبل قائم کیا گیا ریکارڈ توڑا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی اسپیشل سروس گروپ فورس دنیا کی چند بہترین فورسز میں سے ایک
تصویر کی جاتی ہے۔ ایس ایس جی فورس کا حصہ ہر سپاہی اور افسر سخت ترین تربیت کے مرحلے سے گزرتے ہیں۔ماضی میں کئی مواقعوں پر ایس ایس جی فورس سے تعلق رکھنے والے کمانڈوز نے وطن کا موثر انداز میں دفاع کیا، اس دوران انہوں نے اپنی جان تک قربان کرنے سے گریز نہ کیا۔ اب اسی ایس ایس جی فورسز سے تعلق رکھنے والے کیپٹن نوید نے ایک انتہائی مشکل ترین ریکارڈ قائم کر کے دکھایا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسپیشل سروس گروپ کے کیپٹن نوید نے 60 کلومیٹر طویل دوڑ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔کیپٹن نوید نے 60 کلومیٹر کا طویل فاصلہ ساڑھے 6 گھنٹے میں طے کیا، اور یوں انہوں نے 30 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس دوڑ کے دوران کیپٹن نوید نے اپنی پشت پر کئی کلو وزنی بیگ بھی لاد رکھا تھا، پھر بھی انہوں نے یہ ریکارڈ قائم کر دکھایا۔ کیپٹن نوید نے 60 کلومیٹر کی دوڑ کے دوران ایک منٹ کیلئے بھی آرام نہیں کیا اور مسلسل اپنا سفر جاری رکھا۔ اور پھر بالآخر انہوں نے ناقابل یقین کارنامہ انجام دے ڈالا۔ ایس ایس جی کے کمانڈو نے 6 گھنٹے اور 28 منٹ میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ پاک فوج کے سپاہی اور افسران اپنی پیشہ وارانہ مہارت کیلئے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ پاک فوج کے سپاہی اور افسران بین الاقوامی سطح پر بھی کئی اہم اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں