واشنگٹن(پی این آئی)چینی نژاد خاتون صحافی کے سوال ٹرمپ غصے میں آ گئے، سارا معاملہ چین پر ڈال دیا، بریفنگ ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس پر بریفنگ کے دوران صحافیوں سے الجھ پڑے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹیسٹنگ کے معاملے میں امریکہ سب سے
آگے ہے۔تین ہفتے پہلے ہم روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار ٹیسٹ کر رہے تھے۔اب ہم روزانہ تقریباً تین لاکھ ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ یہ سو فیصد اضافہ ہے اور اس تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔اس دوران ایک چینی نژاد خاتون رپورٹر صدر ٹرمپ سے امریکا میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر سوال پوچھا تو ٹرمپ غصے میں آگئے اور سارا مدعا چین پر ڈال دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں لوگ کورونا وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہو رہے ہیں۔ان کے خیال میں آپ کو یہ سوال چین سے کرنا چاہیے۔ان کی بجائے یہ سوال چین سے کریں۔جب آپ چین سے یہی سوال کریں گی تو شایدآپ کو انتہائی غیر معمولی جواب ملے گا۔اس موقع پر صدر ٹرمپ ایک اور رپورٹر سے بھی الجھ پڑے اور بریفنگ کو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں