2 دن میں 3 ملازمین کو کرنٹ لگ گیا، واپڈا کے ایک لاکھ 40 ہزار کارکنوں کا ملک بھر میں احتجاج، عید پر اضافی تنخواہ کا مطالبہ

لاہور(پی این آئی)2 دن میں 3 ملازمین کو کرنٹ لگ گیا، واپڈا کے ایک لاکھ 40 ہزار کارکنوں کا ملک بھر میں احتجاج، عید پر اضافی تنخواہ کا مطالبہ، لیسکو، واپڈا کے ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد کارکنوں نے ملک بھر میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام فرائض کی سرانجام دہی کے دوران

دو روز میں تین ملازمین کو بجلی کا کرنٹ لگنے کے خلاف احتجاج کیا۔ ظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں ماضی کی طرح عیدالفطر کے موقع پر ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور بہتر کارکردگی ادا کی جائے۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ سالانہ بجٹ 2020-21 میں کارکنوں کی تنخواہوں اور پنشنوں میں کم ازکم 30 فیصد اضافہ کریں اور کم ازکم اجرت 30 ہزار روپے ماہوار مقرر کی جائے۔ گذشتہ روز لاہور سمیت پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سکھر، حیدر آباد اور پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ لاہور میں خورشید احمد جنرل سیکرٹری یونین حاجی محمد یونس، اسامہ طارق، نوشیر خان، رانا شکور، مظفر متین، نوید عاشق ڈوگر، چوہدری محمد اکرم، ملک ظہور اور دیگر نمائندگان یونین نے پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں