سیاسی کورونا ملک کو کھا گیا، حمزہ شہباز کو بولنے کا موقع مل گیا، کہا، کورونا کا ڈیٹا کوئی تسلیم نہیں کرتا، سب غلط ہے

لاہور(پی این آئی)سیاسی کورونا ملک کو کھا گیا، حمزہ شہباز کو بولنے کا موقع مل گیا، کہا، کورونا کا ڈیٹا کوئی تسلیم نہیں کرتا، سب غلط ہے،حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کرونا وائرس کے کنٹرول اور خاتمے کیلئے ابھی تک کوئی قومی پالیسی نہیں بنا سکی۔ اب تک ملک میں کرونا کاجو بھی ڈیٹا ہے بالکل غلط

ہے۔ اسے کوئی تسلیم نہیں کرتا۔ ہر روز کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور سلیکٹڈ حکمران لاک ڈاؤن ختم کرنے جا رہے ہیں۔ عوام مشکل میں ہے۔ ملکی معیشت پہلے ہی نالائقوں سے سنبھل نہیں رہی تھی، کارخانے بند ہو گئے تھے، اوپر سے کرونا نے عوام کی کمر توڑ دی۔ پٹرول اور ڈیزل پچاس روپے فی لٹرتک لایاجائے۔ اپنی جیبیں بھرنے کے بجائے عوام کو فائدہ دیا جائے۔ حکومت بجلی و گیس میں ایک تہائی قیمت کم کرے۔ اگر حکومت نے بجلی کے نرخ گرمیوں میں کم نہ کئے تو عوام کی کمر ٹوٹ جائے گی۔ ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ کے ذریعے صرف اپوزیشن کی کردار کشی ہو رہی ہے، نیازی آج بھی ڈی چوک میں کنٹینر پر کھڑے ہیں اور وہیں سے ملک کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ دھاندلی سے آنے والے مخالفین کی کردار کشی سے حکمرانی کررہے ہیں۔ عمران نیازی اپنے انتقامی فاشسٹ مائنڈ کے تحت سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔ آج حکومت کی آنکھوں میں ن لیگ کھٹک رہی ہے، سیاسی کرونا ملک کو کھا گیا تھا۔ بحران نکلنے پر سیاسی لائحہ عمل طے کریں گے۔ ملک کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سلیکٹڈ جمہوریت المیہ ہے۔ بنگلہ دیش کہاں چلا گیا ہے۔ آنے والا وقت غلطیوں سے سبق سیکھنے کا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close