اسلام آباد(پی این آئی)اگر بے احتیاطی کی گئی تو مجبوراً دوبارہ بندشیں بڑھائی جائیں گی، اسد عمر نے بازاروں کا رش دیکھ کر بتا دیا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کل کے حالات دیکھ کر ایسا لگا جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں بلکہ کورونا وائرس کے ختم ہونے کا اعلان کردیا گیا ہو۔ ان خیالات کا
اظہار انہوں نے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ حکومتی وسائل اتنے نہیں کہ اکیلے کورونا وبا سے لڑ سکیں۔اسد عمر کہنا تھا کہ عوام کو مشکل وقت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل جو حالات تھے ایسا لگا جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں بلکہ کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحبان نے جو احتیاطی تدابیر بتائی ہیں ان پر عمل کیا جائے۔اسد عمر نے کہا کہ اگر بےاحتیاطی کی گئی تو مجبوراً دوبارہ بندشیں بڑھائی جائیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے کہ شہری کورونا کی صورتحال کو سمجھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کی تیاری ضرور کریں مگر حفاظت بھی کریں۔وفاقی وزیر نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ سارا پاکستان اس وقت متحد ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں