دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ، اعلان وزیر اعظم کے معاون خصوصی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سیلم باجوہ نے کیا

اسلام آباد(پی این آئی)بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ، اعلان وزیر اعظم کے معاون خصوصی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سیلم باجوہ نے کیا،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی

رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ‘میں آج دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کررہا ہوں۔معاون خصوصی اطلاعات نے مزید کہا کہ ‘یہ پاکستان کی تمام نسلوں کیلئے ایک تاریخی خبر ہے اور ساتھ ہی یہ ہماری معیشت کیلئے بھی ایک مثبت محرک ثابت ہوگا جس سے نہ صرف 16 ہزار 500 ملازمتیں پیدا ہوں گی بلکہ 4 ہزار 500 میگا واٹ بجلی بھی پید اہوگی’۔عاصم باجوہ نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے 12 لاکھ ایکڑ کی زرعی اراضی بھی سیراب ہوگی جبکہ تربیلا ڈیم کی زندگی 35 برس مزید بڑھ جائے گی۔خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کیا تھا جس میں شہریوں سے چندہ جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔بعد ازاں اس فنڈ کا نام سپریم کورٹ آف پاکستان اینڈ وزیراعظم دیامیر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم فنڈ کردیا گیا تھا۔دیامیر بھاشا ڈیم 4500 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ ہے جس کی تعمیر پر آنے والی لاگت کا تخمینہ 15 ارب ڈالر کے قریب لگایا گیا ہے اور تعمیر ہونے کی صورت میں اس کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ڈیموں میں ہوگا لیکن یہ منصوبہ طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں