سندھ میں کورونا سے آج 11 ہلاکتیں ہوئیں، 537 نئے کیس سامنے آ گئے، وزیر اعلیٰ سندھ پریشان ہو گئے

کراچی(پی این آئی)سندھ میں کورونا سے آج 11 ہلاکتیں ہوئیں، 537 نئے کیس سامنے آ گئے، وزیر اعلیٰ سندھ پریشان ہو گئے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج سندھ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 11 ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس

کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ آج 537 کورونا کے نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے باعث 11 اموات ہوئی ہیں۔سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 اموات ہونے سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا کے مزید 3730 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 537 کیسز سامنے آئے ہیں، جوٹیسٹوں کا 14.4 فیصد ہے ۔ سندھ میں اب تک 95053 کورونا کے ٹیسٹ کیے ہیں، جس میں سے 12017 مریض ظاہر ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے اپنے بیان میںکہا کہ اللہ پاک انتقال کرنے والوں کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر دے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ میں آج 68 کورونا کے مزید مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں، اب تک سندھ میں کل 2149 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جو کل مریضوں کا 20.4 فیصد ہے۔کراچی میں کورونا وائرس سے متعلق اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ 537 نئے کیسز میں سے 432 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ضلع وسطی کراچی میں 62 ، ضلع جنوبی میں58 اور ضلع شرقی میں61 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملیر میں 142، کورنگی میں58 جبکہ ضلع غربی میں 51 مزید کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ سکھر میں 22، شکارپور میں 19اور قمبرشہداد کوٹ میں 11 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ٹنڈوالہیار 8، لاڑکانہ 7، حیدرآباد، سانگھڑ اور مٹیاری میں 4-4 مزید کیسز آئے ہیں۔جیکب آباد میں 3، سجاول میں 2، میرپور خاص، جامشورو اور بدین میں ایک ایک کیسز آئے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج سے کاروبا ر ایس او پی کے تحت دیئے گئے وقت کے مطابق شروع ہوا ہے، تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پی تحت کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں خود بھی شہر کا دورہ کر کے جائزہ لوں گا، انتظامیہ کسی کو ہراساں نہیں کرے لیکن ایس او پی پر عمل کو یقینی بنائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں