پی ٹی آئی اور سندھ حکومت میں لفظوں کی جنگ جاری، مشکل گھڑی میں پی ٹی آئی والے ہوش کے ناخن لیں، مرتضیٰ وہاب نے خبردار کر دیا

کراچی(پی این آئی)پی ٹی آئی اور سندھ حکومت میں لفظوں کی جنگ جاری، مشکل گھڑی میں پی ٹی آئی والے ہوش کے ناخن لیں، مرتضیٰ وہاب نے خبردار کر دیا،ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے عالمی وبا کورونا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کےمتضاد بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پی ٹی

آئی والے ہوش کے ناخن لیں اور سیاست کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر الزام لگایا جاتا ہےکہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہمارے فیصلے ضرورت سے زیادہ ہیں، الزام لگایا جاتا ہے کہ کورونا پازیٹو کی تعداد غلط بتائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سندھ حکومت پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہمارے فیصلے کراچی دشمنی پر مبنی ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت لاعلم ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 198 ہوچکی ہے، اتنی اموات کے بعد بھی پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں کہ پریشان ہونے کی بات نہیں ہے۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ 14 اپریل کو لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سےتاحال 68 افراد آئی سی یو بیڈ پر ہیں، جن میں سے 62 کا تعلق کراچی سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں