قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3بجے ہو گا، ارکان کے لیے شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار

اسلام آباد (پی این آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا، ارکان کے لیے شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار،قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اُس کی روک تھام سےمتعلق اقدامات پر بحث ہو گی۔اس کے علاوہ اسکول گراؤنڈزکو

واک کے لیے استعمال کرنے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ پہنچانے کا توجہ دلاؤ نوٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سینیٹائزر گیٹ اور ٹمپریچر معلوم کرنے کی مشین لگا دی گئی ہے۔تھرمامیٹر اورسینیٹائزر گیٹ نمبرایک کے سامنے لگائے گئے ہیں جہاں سے ممبران پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے گزریں گےذرائع کا بتانا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 5 پر تاحال تھرمامیٹر نصب نہیں کیا گیا، گیٹ نمبر 5 کے ذریعے پارلیمنٹ کے ملازمین اور میڈیا نمائندوں کو عمارت میں داخل ہونا ہے۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں