اس سال روزے کتنے ہوں گے؟ عید کس تاریخ کو ہو گی، ماہرین فلکیات نے پیشنگوئی کر دی، جانیئے

لاہور (پی این آئی)اس سال روزے کتنے ہوں گے؟ عید کس تاریخ کو ہو گی، ماہرین فلکیات نے پیشنگوئی کر دی، ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال 30 روزے ہوں گے اور عیدالفطر 25 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے شعبہ فلکیات کے حکام کا کہنا ہے شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ نظر آنے کا

امکان نہ ہونے کے برابر ہے، نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان) کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی، 23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہوگا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بھی ابر آلود رہے گا۔ماہرین کے مطابق اس بار 29 کے بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوسکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 23 مئی کو ہوگا۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری خالد اعجاز مفتی نے بھی محکمہ فلکیات کی پیش گوئی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال روزے تین ہوں گے اورعیدالفطر 25 مئی کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close