کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات، یوٹیوب نے پاکستانیوں پر ڈالروں کی بارش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم یوٹیوب نے پاکستان کو کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے 5 ملین ڈالر کی گرانٹ دینے کا اعلان کردیا۔یوٹیوب کی سی ای او سوزن ووجوسکی نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گوگل اور یوٹیوب مشکل کی

اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ گوگل اور یوٹیوب کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے مقامی حکومتوں کی مدد کر رہے ہیں۔ گوگل نے ایک چھوٹی ویب سائٹ تخلیق کی ہے ، جس پر کورونا کےاعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں۔ گوگل اور یوٹیوب کورونا کے حوالے سے جھوٹی خبروں کے خلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں۔رانا ثنااللہ نے ایک بار پھر شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،ایسی بات کہہ دی کہ چیئرمین نیب بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گےیوٹیوب کی سی ای او نے پاکستان میں کورونا کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے اشتہارات کی مد میں 5 ملین ڈالر کی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گوگل پاکستان کے ساتھ ڈیجیٹل پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک بنانے کیلئے کام کرنا چاہتا ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے رواں برس ہونے والے اجلاس میں یوٹیوب کی سی ای او سے ملاقات کی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close