تحریک انصاف، ق لیگ اختلافات ختم کرانے کے لیے سیاسی شخصیات متحرک، عید کے بعد وزیر اعظم سے چوہدری برادران کی ملاقات متوقع

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف، ق لیگ اختلافات ختم کرانے کے لیے سیاسی شخصیات متحرک، عید کے بعد وزیر اعظم سے چوہدری برادران کی ملاقات متوقع،لاہور (مقصود اعوان سے) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لئے متعدد وفاقی و صوبائی وزراء اور

دیگر سرکردہ اہم شخصیات متحرک ہوگئی ہیں۔ عید کے بعد وزیراعظم عمران خان سے چودھری برادران کے تحفظات دور کرانے کے لئے اہم ملاقات ہوگی۔چودھری برادران کو گلہ ہے کہ ان کے خلاف 19سال پرانی انکوائری کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر ان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی قیادت کو چودھری برادران کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر اعتراض تھا۔ذرائع کے مطابق چودھری برادران کے وزراء نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔تاہم وزیراعظم عمران خان نے چودھری خاندان کے تحفظات دور کرنے کے لیے رابطہ کمیٹی کے اراکین، گورنرپنجاب اور وزیراعلیٰ کو ہدایت کی ہے۔معتبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنی اتحادی جماعت سے مضبوط اور مستحکم تعلقات کے لیے ان کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن چودھری خاندان کے خلاف انکوائری میں مداخلت کرنے کو تیار نہیں۔وزیراعظم نے چودھری برادران کو یہ پیغام بھی پہنچا دیا ہے کہ ان کے خلاف نیب انکوائری میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، نیب خودمختار اور آزاد ادارہ ہے، پی ٹی آئی حکومت نے نیب کو انکوائری کا کوئی حکم نہیں دیا۔بتایا گیا ہے کہ نیب کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے کئی سرکردہ اراکین ایک پیج پر آگئے ہیں۔ اس حوالے سے عید کے بعد کوئی واضح شکل سامنے آسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں