جان بچانے کی ادویات کی آڑ میں بھارت سے وٹا من کی امپورٹ، وزیر اعظم نے کابینہ میں پوچھا تو کوئی جواب نہ دے سکا

اسلام آباد(پی این آئی)جان بچانے کی ادویات کی آڑ میں بھارت سے وٹا من کی امپورٹ، وزیر اعظم نے کابینہ میں پوچھا تو کوئی جواب نہ دے سکا،وزیراعظم عمران خان نے جان بچانے والی ادویات کی آڑ میں بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت سے معمول

کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کا انکشاف کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں اُس وقت ہوا جب بھارت سے مزید 429 ادویات درآمد کرنے کی سمری پیش ہوئی، سمری میں لائف سیونگ اور ملٹی وٹامن ادویات درآمد کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان نے بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد پر سوالات اٹھائے جبکہ کابینہ ارکان نے استفسار کیا کہ بھارت سے درآمد ادویات کونسی ہیں؟ کیا تمام ادویات جان بچانے والی ہیں؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں