اسلام آباد(پی این آئی)ناقص کارکردگی، وزیر اعظم نے 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کر دیا، روپورٹ پیش کرنے کے لیے 21 دن کی مہلت،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا گیا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والا ریڈ لیٹر16 وزارتوں کے سیکریٹریز کو جاری کیا گیا ہے
جو آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔وزیراعظم آفس نےدوسری مرتبہ وزارتوں کو ریڈ لیٹرجاری کیا ہےجبکہ اس سے قبل گزشتہ سال 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کو ریڈ لیٹرجاری کیا گیا تھا۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق کابینہ نے متعلقہ وزارتوں سے متعلق 8 فیصلے کیے، وزارتوں نے کابینہ کے 5 فیصلوں پر مقررہ وقت تک عمل درآمد نہیں کیا جس کے بعد 16وزارتوں کو مزید 21 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔وزارتوں کو مقررہ وقت میں خالی آسامیوں کا ڈیٹا ایف پی ایس سی کو بھجوانا تھا۔ اس کے علاوہ وزارتوں کو تمام خالی آسامیوں کے لیے قواعد وضوابط بنانےکاحکم بھی دیا گیا تھا۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزارتوں کو سرکاری ملازمین کےسنیارٹی مسائل کوحل کرنےکی اورافسران کی ترقی کا معاملہ نمٹانےکی ذمےداری سونپی گئی تھی۔وزیر اعظم عمران خان نے 21 دنوں میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی جبکہ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ وفاقی کابینہ کورپورٹ پیش کرےگا۔ ریڈ لیٹر پر عملدرآمد میں کوتاہی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ میں شامل ہوگی۔واضح رہےکہ وزیراعظم نےوزارتوں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں