حالات مشکل ہیں لیکن ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، چینی سفیر نے یقین دہانی کرا دی

،اسلام آباد (پی این آئی) حالات مشکل ہیں لیکن ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، چینی سفیر نے یقین دہانی کرا دیپاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ چین اس مشکل مرحلے میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ، وزیراعظم کے رہائشی منصوبے میں

سرمایہ کاری میں دلچسبی رکھتا ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے چین کے سفیر یائوجنگ نے ملاقات کی۔ سینیٹر شبلی فراز نے کوویڈ19 وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے چین کی معاونت کو سراہا۔شبلی فراز نے کہا کہ مشکل وقت میں چین کی معاونت ،پاک چین گہری دوستی کا مظہر ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت نے کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ غریب اور پسے ہوئے طبقات کی مالی امداد، چھوٹے دوکانداروں ، صنعتوں اور تعمیرات کے لئے ریلیف شامل ہے ۔ چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے کوویڈ 19 چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ چین کے سفیر نے کہا کہ چین اس مشکل مرحلے میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔چین وزیراعظم کے کم آمدن رہائشی منصوبے کو تقویت اور مستحق افراد کی مدد کے لئے اس شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسبی رکھتا ہے ۔ وفا قی وزیر سینیٹرشبلی فراز نے چین کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے چین کو مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔ چین کے سفیر یاو جِنگ نے موجودہ ایم او یو کے دائرہ کار کے تحت دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور میڈیا تبادلے دوبارہ شروع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا تعاون کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ مشترکہ پیداوار کے بارے میں مجوزہ معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے اور ایک بار جب اس مسودے کو حتمی شکل دی گئی تو اسے چین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ چینی سفیر نے اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ وفا قی وزیر نے ان کے جذبات کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وزارت اطلاعات اور خارجہ کے حکام شریک تھے ۔دریں ثنا چینی سفارتخانے نے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اورچین سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں ۔ لاہوراورنج لائن منصوبہ مکمل ہونے کے قریب ہے ،منصوبے کے انٹی گریٹڈٹیسٹ،کمیشننگ معائنہ کامیابی سے مکمل کرلیاگیا،کوروناکے باوجودسی پیک منصوبوں کاایک اورسنگ میل عبورکرلیاگیا۔دریں اثنا اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ حکومت چینی اور گندم سکینڈل میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چینی اورگندم بحران کی انکوائری رپورٹ کا فرانزک آڈٹ جاری ہے جبکہ آئی پی پیزسکینڈل کو کوروناوبا اورلاک ڈائون کے باعث تین ہفتوں کے لئے موخر کیاگیاہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ @MoIB_Officialکی جدیدخطوط پر تیارکردہ ویب سائٹ کا اجرا کردیاہے ۔ امید ہے یہ ویب سائٹ دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ متعارف کرانے کا مثبت ذریعہ ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں