الٹا چکر چل گیا، اپنے اندر قوت مدافعت پیدا کرنے کیلئے امریکی شہری جان بوجھ کر خود کو کورونا لگوا سکتے ہیں، ماہرین کی رائے

امریکا(پی این آئی)الٹا چکر چل گیا، اپنے اندر قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے امریکی شہری جان بوجھ کر خود کو کورونا لگوا سکتے ہیں،امریکا میں لاک ڈاؤن اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے لوگ قوتِ مدافعت کے حصول کے لیے جان بوجھ کر خود کو کورونا وائرس لگوانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔امریکی

میڈیا کے مطابق صحت عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا وائرس لگوانے کے لیے خصوصی پارٹیز کا اہتمام کر سکتے ہیں۔امریکا میں اس طرح کا رجحان پہلے ہی موجود ہے کہ لوگ خود کورونا وائرس لگوانے کی کوشش کریں تاکہ وہ اپنے اندر قوتِ مدافعت پیدا کر سکیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کی نشاندہی ہوئی ہے جنہیں کورونا سماجی تقریب سے لگا ہے، لیکن فی الحال ایسے کوئی شواہد نہیں کہ یہ تقریب خاص طور پر کورونا وائرس لگوانے کے لیے منعقد کی گئی ہوں۔واضح رہے کہ امریکا میں چکن پاکس کی ویکسین آنے سے پہلے چکن پاکس پارٹیز کا اہتمام کیا جاتا تھا تاکہ جان بوجھ کر جراثیم کا سامنا کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں