وقفے وقفے سے بارشیں، ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہیگا۔تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم خیبر پختونخوا، گلگت

بلتستان اور ، پنجاب میں بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا :دیر (اپر05، لوئر02)، مالم جبہ 03، سید وشریف ، بالاکوٹ02، کاکول 01، گلگت بلتستان : چلاس 01 ، پنجاب:جھنگ 05 ، نورپورتھل 04 ، قصور 03 ، فیصل آباد، بہاولنگر میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد، دادو 46 ، تربت، شہید بینظیر آباد، چھور ، لسبیلہ 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔غیر معمولی بارشوں سے گندم کی کٹائی اور گہائی متاثر ہو گی۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں جاری بار شیں مزید 2 سے 3 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہیں گی ۔پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخواہ(چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان ، بنوں ) ، اسلام آباد، پنجاب(راولپنڈی ، اٹک سمیت خطئہ پوٹھوار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، وزیر آباد، گجرات، منڈی بہاولدین ، سرگودھا ، میانوالی، فیصل آباد، ساہیوال ، اوکاڑہ ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر ،لیہ ملتان ، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک ساتھ بارش کا امکان ۔خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے وسیع نہری علاقوں میں جاری گندم کی کٹائی بارشوں سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پنجاب میں بارش کے ساتھ ژالہ باری گندم کے لیے نقصان دہ ہو گی۔ حالیہ بارشوں کا مرکز خطہ پوٹھوہار اور ہزارہ کے اضلاع ہو ں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں