مسلم ممالک کی حقیقی قیادت پاکستان ہی کر سکتا ہے، ترکی یا کوئی اور ملک قیادت نہیں کر سکتا

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم ممالک کی حقیقی قیادت پاکستان ہی کر سکتا ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کی حقیقی قیادت پاکستان ہی کر سکتا ہے، ترکی یا کوئی اور ملک قیادت نہیں کر سکتا۔ پاکستان کے پاس مسلم ممالک کی قیادت کی صحیح لیڈرشپ موجود ہے۔ فواد

چوہدری کے ایک آن لائن انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت عالم اسلام میں سب سے بڑے لیڈر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ موجود حالات میں مسلم ممالک کی قیادت پاکستان کو مل جانی چاہیئے۔مزیدبات کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں عالم اسلام میں اپنی حیثیت کو دوبارہ بحال کرنا ہے کیونکہ پاکستان کی قیادت میںا س وقت وہ صلاحیت موجود ہے کہ عالمی سطح پر ہم مسلم ممالک کی قیادت کر سکتے ہیں۔اس موقع پر فواد چوہدری نے ترکی اور ملائیشیاء جیسے ممالک کو بھی مسلم ممالک کی قیادت کے لئے نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے علاوہ کوئی اور ملک اس قابل نہیں کہ وہ مسلم ممالک کی قیادت کر سکے۔خیال رہے کہ ترک صدر طیب اردگان کو پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ان کے دورہ پاکستان اور پارلیمنٹ میں خطاب نے اس بات کا ثبوت پیش کیا تھا کہ وہ پاکستان میں کس حد تک مشہور ہیں اور لوگ ان کو کتنا پسند کرتے ہیں۔لیکن اب فواد چوہدری کی جانب سے مختلف پیغام دیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مسلم ممالک کی نمائندگی کا حق پاکستان کو مل جانا چاہیئے کیونکہ یہ کام صرف پاکستان ہی کر سکتا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ اس وقت عمران خان عالم اسلام کا سب سے بڑا لیڈر ہے، دنیا کو اس پر یقین کرتے ہوئے مسلم ممالک کی قیادت کا حق پاکستان کو دینا چاہیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close