ایک روپے کے 5 دیں گے، وزیراعظم نے بے روزگاروں کے لیے نئے کورونا ریلیف فنڈ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی):ایک روپے کے 5 دیں گے، وزیر اعظم نے بے روزگاروں کے لیے نئے کورونا ریلیف فنڈ کا اعلان کر دیا، وزیراعظم نے نیا کورونا ریلیف فنڈ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ریلیف فنڈجلد شروع کررہے ہیں،ایک روپیہ عوام کاہوگا اوراس میں 4روپے حکومت شامل

کریگی،فنڈ سے ان لوگوں کی مدد کی جائیگی جن کی کورونا سے ملازمتیں ختم ہوئیں ، ملک میں اموات کی شرح ہمارے خدشات سے کم ہے کیونکہ خدشہ تھا کہ اب تک انتہائی نگہداشت یونٹس بھرجائیں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ، مودی اتنے ڈرپوک نکلے کہ کورونا کی وجہ سے پورا ملک بند کر دیا، ،دنیا سے موازنہ کیا جائے تو پاکستان کے حالات بہتر ہیں،وزیراعظم نے ٹا ئیگر فورس کوملک گیرسطح پرآپریشنل کرنے کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق کورونا ،اسکے اثرات کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کچھ نہیں کہاجاسکتاکہ کوروناکب تک چلے گا، احساس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ پیسے سندھ میں گئے ، 66لاکھ خاندانوں تک پیسہ پہنچ چکا، ایک کروڑ20لاکھ خاندانوں تک پیسہ پہنچانے کی کوشش ہے ، ایس ایم ایس مہم کے ذریعے بے روزگاروں کاپتہ لگائیں گے ، اللہ کاشکرہے پاکستان میں کافی طبی آلات بنناشروع ہوچکے ہیں، پاکستان سستے وینٹی لیٹرزبنارہاہے ، متعددطبی آلات ایکسپورٹ کرنے کاسوچ رہے ہیں، وزیراعظم نے کہابہت سے ممالک کی نسبت ہمارے حالات خاصے بہتر ہیں، کورونا کیسز ہماری سوچ سے بہت کم ہیں ،ایران نے شادی تقریبات، سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے علاوہ سارا کاروبار کھول دیا ہے ، ملک کوفلاحی ریاست بناناچاہتے ہیں ۔وفاقی وزیراسدعمرنے کہاکہ اموات اورکیسزمیں اضافہ ہوالیکن حالات بے قابونہیں ہوئے ،دوسرے ممالک کی طرح حالات قابو سے باہر نہیں ہونگے ،اب تک کی حکمت عملی 9مئی تک کی ہے ،9 مئی کے بعدکیاحکمت عملی ہوگی،فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا ۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کوروناوبا میں اس طرح کی تیزی نہیں جس طرح امریکہ اوریورپ میں ہے ،اس کامطلب یہ نہیں کہ ہم احتیاط کرناچھوڑدیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا پاکستان میں تخمینے کی نسبت کوروناسے اموات اورکیسزکم ہیں، چندروزمیں این 95ماسک پاکستان میں بنناشروع ہوجائیں گے ۔ڈاکٹرثانیہ نشترنے بتایااحساس ایمرجنسی امدادکی تقسیم میں کچھ لوگوں نے انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق نہ ہونے کی شکایت کی ہے ،نادرا کے دفاتر میں ان افراد کے انگوٹھوں کی تصدیق ہوگی ،کچھ حقداروں کو امداد نہ ملنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ حماد اظہرنے کہا چھوٹاکاروبارامدادی پیکج سے 35لاکھ چھوٹے

کاروبارمستفیدہونگے ،پیکج کے لیے 50ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ کامسٹیک ہیڈکوارٹرز میں مقامی طور پر تیار کردہ طبی آلات و مصنوعات کی نمائش کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو ملک نیوکلیئرہتھیار بنا سکتا ہے اس کے لیے وینٹی لیٹر بنانا کون سا مشکل کام ہے ؟ ، ہمیں اپنے ہسپتال درست کرنے ہیں ، جب تک وزرا سرکاری ہسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گے ہسپتال بہتر نہیں ہونگے ، حکمران اشرافیہ نے فیصلہ کیا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کرنا ہے لیکن کسی نے لاک ڈاؤن کرتے ہوئے دیہاڑی دار طبقے کا سوچا ہی نہیں ،اب قوم کو ایک وژن دیں گے ۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ عمران خان اور مصر کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو ا جس میں کورونا اور دیگر دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا ،دونوں رہنمائوں نے کوروناپرقابوپانے ، قرضوں سے ریلیف مہم پربھی بات چیت کی گئی ،مصری صدر نے وزیراعظم قرضوں میں ریلیف کے مطالبہ کی حمایت کی،وزیراعظم نے مصری صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہ کہ مودی سرکار کورونا کی آڑ میں فاشسٹ آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریئے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ،بی جے پی کی حکومت متنازعہ علاقے میں جغرافیائی تبدیلیاں کر رہی ہے ،عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے جبکہ شیخ رشید نے وزیراعظم کوٹرین آپریشن فوری شروع کرنے کی پیشکش کردی،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ریلوے کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کیساتھ ٹرین آپریشن ایک دن میں شروع کرسکتے ہیں، وزیراعظم نے کہاٹرین آپریشن فوری شروع کرناہے یا9مئی کے بعد؟فیصلہ جلد کرونگا ، وزیرایوی ایشن غلام سرورخان نے قومی ایئرلائن پربریفنگ دی،وزیراعظم نے پی آئی اے کے اموربہترکرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم سے عثمان ڈاراورثانیہ نشترنے ملاقات کی،عثمان ڈارنے سیالکوٹ میں ٹائیگرفورس کے کامیاب ٹیسٹ رن اورآپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹائیگرفورس کو پیر سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close