اسلام آباد(پی این آئی)اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا وائرس کاشکار ہوگئے۔ ٹوئٹ کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔انہوں نے پوری قوم سے احتیاط کرنے اور ان کی صحتیابی کےلئے دعا کی درخواست کی۔اس سے
پہلے سندھ سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید 24 اپریل کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔گزشتہ روز ان کے خاندان کے 8 افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا تھا۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ملک کے وہ پہلے سیاستدان تھے جن میں 23 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔اسی طرح روس کے وزیراعظم میخائل مشسٹین کابھی کوروناٹیسٹ مثبت آگیاہے۔اس سے پہلے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جونسن بھی وائرس کاشکارہوئے تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ اسد قیصر کے بھائی عبدالوحید کا کہنا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی کی بیٹی اور بیٹے کا ٹیسٹ بھی پازٹیو آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی، ان کے بیٹے اور بیٹی کے لئے دعا کریں۔اسد قیصر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ انہوں نے پوری قوم سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے احتیاط کی اپیل کی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ مجھے دو تین دن سے بخار کی علامات تھیں، پہلے بھی ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج پھر ٹیسٹ کروایا تو رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے، طبیعت بہتر ہے، جبکہ ڈاکٹرز نے مجھےگھر پر رہنے اور احتیاط کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں