پوری دنیا کیلئے خوشخبری آگئی ، کورونا ویکسین کی تیاری میں اب تک کی سب سے بڑی پیشرفت ہو گئی

لندن (پی این آئی) آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کردی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے برطانیہ دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کے ساتھ شراکت داری کر لی ہے اور کورونا کی ویکسین کو وسیع پیمانے پر تیار کر لیا گیا ہے۔ شراکت کےحوالے سے یونیورسٹی نے بتایا کہ شراکت داری کا مقصد

دنیا بھر میں ویکسین کی فوراً فراہمی ہے۔کورونا کی ویکسین کے حوالے سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹیٹیوٹ نے بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے سے ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کر دی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس عمل کے لیے سیکڑوں لوگوں نےرضاکارانہ طور پر خود کو پیش کیا تھا۔ دوسری جانب برطانوی حکومت نے 20 کروڑ پاؤنڈ کی فنڈنگ بھی دی ہے۔کورونا کی ویکسین کے حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اگر انسانوں پر آزمائش کامیاب ہوئی تو اس ویکسین کو وسیع پیمانے پر تیار کیا جائے گا۔دوسری جانب کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کی تیار کی جانے والی ویکسین کی جرمنی میں آزمائش شروع کردی گئی۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا بھی ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں کورونا وائرس کیخلاف تیارکی گئی ویکسین کیانسانوں پر تجربات کیے جارہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ویکسین آسٹریلوی کلینکل ریسرچ کمپنی اورچینی کمپنی گلوبل بائیو ٹیکنالوجی کلوور بائیو فارماسیوٹیکل نے مل کرتیارکی ہے جو کہ اگلی2ماہ میں انسانوں پرآزمائی جائے گی۔کمپنی کی جانب سیویب سائٹ پررضاکارانہ افرادکورجسٹریشن کی دعوت دیتے ہوئے کہا گیا کہ جو افراد ویکسین کی تحقیق کا حصہ بنناچاہتے ہوں وہ ٹرائل میں شامل ہوسکتے ہیں۔ امریکا کی مختلف کمپنیوں کی جانب سے تیار کی جانے والی 2 ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کی گئی تھی اور اب جرمنی کی جانب سے بھی ویکسین کا ٹرائل شروع کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close