بھارتی فائرنگ، گولہ باری، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کنٹرول لائن پہنچ گئے، صورتحال کا جائزہ، جوانوں کو شاباش

راولپنڈی(پی این آئی)بھارتی فائرنگ، گولہ باری، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کنٹرول لائن پہنچ گئے، صورتحال کا جائزہ، جوانوں کو شاباش،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائنآف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور سپاہ سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارتی

فورسز کی سویلین آبادی پر فائرنگ ، فائر بندی کی خلاف ورزیوں ، پاک فوج کے رد عمل سے آگاہ کیا گیا ، آرمی چیف نے جوانوں ، افسروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپاہ کے عزم ، آپریشنل تیاریوں کو سراہا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں ۔ بھارتی فورسز کو ہمیشہ فائر بندی کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وبا سے متعلق فارمیشن کی احتیاطی تدابیر کی تعریف کی اور کہا کہ فارمیشن کی کورونا وباء کیخلاف آزاد جموں و کشمیر حکومت کو معاونت کی فراہم قابل قدر ہے، پاک فوج کورونا وباء پر قابو کیلئے قومی کاوشوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔آرمی چیف کے دورہ کے موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی ہمراہ تھے ۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں