اسلام آباد(پی این آئی)کورونا سے جنگ میں رابطہ اہم ہے، این ڈی ایم اے نے طبی عملے اور ڈاکٹروں کو ہاٹ لائن فراہم کر دی،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے کی شکایات کے اندراج اور ازالے کے لئے ہاٹ لائن قائم کر دی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف
ذاتی حفاظتی سامان کی عدم دستیابی اور دوسرے مسائل کے لیے ہاٹ لائن پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کی ہدایت پر ڈاکٹروں اور میڈیکل عملہ کی شکایات کے اندراج اور ازالہ کے لیے ہاٹ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے، ہاٹ لائن یونیورسل نمبر 157-157-111-051 این ڈی ایم اے کے آپریشن روم میں قائم کیا گیا ہے۔یونیورسل نمبر پر ڈاکٹر اور کورونا مریضوں کے علاج سے منسلک اسپتال عملہ 24 گھنٹے رابطہ کر سکتا ہے، جبکہ ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف ذاتی حفاظتی سامان کی عدم دستیابی اور دوسرے مسائل پر اس نمبر پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔چیئر مین ایم ڈی ایم اے نے کہا کہ این ڈی ایم اے فرنٹ لائن ڈاکٹروں، نرسوں اور دوسرے میڈیکل اسٹاف کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں