تیز ہوائیں اور گرچ چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔تاہم خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع ،جنوبی پنجاب ،جنوبی بلوچستان اورکشمیر کے چند اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر

علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخواہ: سیدو شریف 31 ، مالم جبہ ، بنوں 13 ، بالاکوٹ 10 ، دیر (بالائی 06 ، زیریں 05) ، ڈی آئی خان 04 ، استور 01 ، پنجاب: اسلام آباد: زیرو پوائنٹ 15 ، ایئرپورٹ 11 ، گولڑہ 19 ، بوکرا 07 ، سیدپور 08 راولپنڈی: چکلالہ 09 ، شمس آباد 12 ، جھنگ 13 ، جہلم 12 ، گجرات ، مری 07 ، جوہرآباد 06 ، سیالکوٹ (سٹی 03 ، ایئرپورٹ 02) ، بھکر ، فیصل آباد 03 ، نور پور تھل ، خانیوال 02 ، ٹی ٹی سنگھ ، گوجرانوالہ ، قصور ، منڈی بہاو دین 01 کشمیر: مظفرآباد 21 ، کوٹلی 12 ، راولاکوٹ 07 ، گڑھی دوپٹہ 01 ملی میٹر با رش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آبا دمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close