کورونا کا طوفان تھم نہ سکا، 24 گھنٹے میں 20 مزید ہلاکتیں،751 نئے متاثر، مسئلہ قابو میں نہیں آ رہا

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا سے متاثر چھوٹے کاروباری افراد کے لیے 75 ارب کا ریلیف پیکج منظور، صحافیوں اور ہیلتھ ورکرز کے لیے بھی پیکج۔ملک میں کورونا وائرس تیز ی سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں 751 نئے مریض سامنے آگئے۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ

مریضوں کی تعداد 14ہزار سے تجاوز کرگئی۔پاکستان میں اب تک 1لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6ہزار417 ٹیسٹ کیے گئے۔کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے، یوں مرنے والوں کی تعداد 301 ہوگئی۔ملک میں کورونا وائرس سے 14ہزار 79 افراد متاثرہ ہوئے ہیں، جن میں سے 3 ہزار 233 صحتیاب ہوچکے ہیں ۔پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 640، سندھ میں 4 ہزار 956، خیبرپختونخوا میں1ہزار 984، بلوچستان میں 853، دارالحکومت اسلام آباد میں 261، گلگت بلتستان میں 320 اور آزاد جموں و کشمیر میں 65 ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close