کراچی (پی این آئی) سندھ کابینہ کے وزراء نے 30 جون تک تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال کے مدنظر تمام صوبائی وزراء نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم
تنخواہیں نہیں لیں گے، تمام وزراء 30 جون تک کی تنخواہ نہیں لیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی صوبائی وزراء ایک مہینے کی تنخواہ پہلے ہی ریلیف فنڈ میں دے چکے ہیں لہذا صورتحال میں بہتری نہ آنے کی وجہ سے ہم سب سے نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے ان افراد کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان میں ابھی تک کیسز کی تعداد 13,328، ایکٹو کیسز کی تعداد 10018 تک پہنچ گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5446 تک پہنچ گئی، سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 4615 ،خیبر پختونخوا میں 1864،اسلام آباد میں 245 ، بلوچستان میں 781 ،گلگت بلتستان میں 318 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 59 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 163 مزید افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے، ملک بھر میں اب تک 3029 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔حکومت کی جانب سے مریضوں کی تعداد کو کم کرنے اور وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میںاب سندھ کابینہ کے وزراء نے 30 جون تک تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال کے مدنظر تمام صوبائی وزراء نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تنخواہیں نہیں لیں گے، تمام وزراء 30 جون تک کی تنخواہ نہیں لیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں