سوات میں خود کشی کی واردات کی اصلیت کھل گئی، خاتون کو زہریلے انجیکشن سے قتل کیا گیا

سوات(پی این آئی) گزشتہ روز کبل سوات کے علاقہ سیرئی مانڑئی میں متوفیہ (ف) زوجہ عزیز الحق کے قتل کا واقع ہوا، جس کو اُس کے رشتہ داروں نے خودکشی کا نام دیا کہ متوفیہ (ف) نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی ہے، مسمی بخت روم ولد منیر ساکن ملم جبہ تحصیل چارباغ نے اپنی بیٹی متوفیہ (ف) کے موت

کا رپورٹ تھانہ شاہ ڈھیری میں درج کی تھی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان، ایس ڈی پی اُو کبل اکبر شنواری کو اصل حقائق منظر عام پر لانے کا حکم دیا، ایس ڈی پی اُو اکبر شنواری نے ایس ایچ اُو تھانہ شاہ ڈھیری عثمان علی کے سربراہی میں ایک تفتیشی ٹیم بنائی، تفتیشی ٹیم کو پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوا کہ متوفیہ (ف) کو زہریلی انجکشن لگانے کے بعد منہ پر سرہانا رکھا گیا ہے جس سے اُس کی موت واقع ہوئی ہے، مزید تفتیش کرتے ہوئے تھانہ شاہ ڈھیری پولیس نے ملزمان محمد انور، ابراہیم خان ولد محمد عارف ساکنان گٹکو مانڑئی، محمد اسحاق، غلام اسحاق ولد آرزومند ساکن سیرئی مانڑئی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی، تفتیش کے دوران ملزمان نے اقرار جرم کیا جس کے خلاف مقدمہ علت 274جرم 302,24,109 ppc تھانہ شاہ ڈھیری درج رجسٹرڈ کیا اسی طرح گمکوٹ شموزئی میں شوہر نے اپنے بیوی اور بھابی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم فرار ہو چکا تھا واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان کو جلد از جلد ملزم گرفتار کرنے کا حکم دیا، ایس پی لوئر سوات نے ایس ڈی پی اُو غالیگے بادشاہ حضرت، ایس ایچ اُو شموزئی شہشاہ خان اور پولیس نفری پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے 24گھنٹوں کے اندر اندر ملزم سلیمان ولد سیدروان ساکن گمکوٹ شموزئی کو گرفتار کیا دوران تفتیش ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا کہ جب میں گھر داخل ہوا تو میرے بیوی اور بھابی کے درمیان تکرار جاری تھا جس پر میں نے اُن کو منع کیا لیکن وہ باز نہیں آئی تو میں نے غصہ میں آکر دونوں پر فائرنگ کی جس سے دونوں کی موت واقع ہوئی تھانہ شموزئی نے ملزم سے آلہ قتل پستول برآمد کرکے اُن کے خلاف مقدمہ علت 178جرم 302درج درجسٹرڈ کیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں