دنیا بھر کی ائیرلائنز کورونا وائرس کی وجہ سےبند، پی آئی اے کے پاس شاندار موقع آگیا، کس طرح بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟بڑا مشورہ مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ 2020 ایئر لائن انڈسٹری کے لئے تباہ کن سال ہے، سینکڑوں ایئر لائن بند ہونے جا رہی ہیں،ہمارے سامنے صورتحال آنا شروع ہو چکی ہے،پاکستان اس وقت بڑی آئیڈیل پوزیشن میں ہے،اگر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کوئی بہتر پالیسیز بنائے

جس کی امید تو کم ہے کیونکہ وہ نالائق ہے، جو ان کی پالیسیز رہی ہیں میں تو ان سے صرف اختلاف ہی کر سکتا ہوں اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن اگر یہ اپنے آپ کو پوزیشن کرے تو ہم ایک بار پھر لاس تھیوری تک پہنچ سکتے ہیں ۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک کمپنی سے 3 ہزار ملازمین کو فارغ کیا گیا جن میں سے 600 پائلٹ ہیں،ان کے روٹس ختم ہو گئے ہیں،فن ایئر انہوں نے 12 جہاز اپنے واپس کر دیئے ہیں اور 2500 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے،یوجے نے 22 جہاز گراؤنڈ کر دیئے ہیں،اور 4100 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے،یہ دنیا میں ہو رہاہے، ایک اور ایئر کمپنی نے 113 جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا ہے اور 900 سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا ہے، مزید کو بھی نکالا جانے کا امکان ہے،ایس اے ایس نے 14 جہاز گراؤنڈ اور 550 پائلٹ کو نکال دیا ہے، ایس اے ایس ایک اور کمپنی کسی کے ساتھ ملکر بنائے گی، اتحاد ایئر ویز نے 18 آرڈر کینسل کئے،10 جہاز گراونڈ کر دیئے اور 720 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے،ایمریٹ نے تقریبا 38 ایئر کرافٹ گراؤنڈ کر دئے ہیں ،اور سب آرڈر کینسل کر دیئے ہیں، 150 جہازوں کا آرڈر کینسل کیا ہے، 55 سال کے اوپر کے تمام ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑ دیں بصورت دیگر انکو نکال دیا جائے گا ۔مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کی ایئر کمپنیاں اپنے جہازوں کو گراؤنڈ اور ملازمین کو فارغ کر رہی ہیں، ایسا کسی ایک ملک میں نہیں بلکہ سب ممالک میں ہو رہا ہے،برطانیہ کی ایئر کمپنی نے بھی اسی طرح کیا ہے،برٹش ایئر ویز نے 34 جہاز گراؤنڈ کر دیئے ہیں جو 58 سال سے اوپر ہے اسکو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے،اور بھی کچھ ایئر لائن ہیں جنہوں نے ایسا کیا۔مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ 8000 سے زائد جہاز گراؤنڈ میں رہیں گے، اگر جہاز خریدنے ہوں تو 8000 سے زیادہ جہاز ستمبر تک گراؤنڈ میں رہیں گے، تقریبا 90 ہزار ملازمین آنے والے دنوں میں نوکریوں سے جائیں گے ۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس آئیڈیل صورتحال ہے، پاکستان نارتھ اور ساؤتھ مین کام کرتا ہے،کراچی اور اسلام آباد،سنٹرل یورپ کو کنٹریکٹ کرتا ہے، آسٹریلیا کی پہلی فلائٹ بھی چل گئی، اب روٹس بڑے شاندار ہیں فلائنگ روٹس مل جائیں گے اور حکومت اگر روٹ لیتی ہے اور سول ایوی ایشن میں ایسے لوگ آ جائیں جنہیں سول ایوی ایشن کا پتہ ہو صرف وہ وہاںپر پارک ہونے نہ آئے ہوں،تو ایوی ایشن میں ہمارا بہت بہتر مستقبل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close