آٹاچینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ، سب سے زیادہ سبسڈی شریف خاندان نے لی، آٹا چینی کمیشن میں وزیراعظم کا کوئی رشتہ دار ملوث نہیں،وزیراعظم کی معاون خصوصی نے اپوزیشن کی تنقیدپر کرارہ جواب دیدیا

سیالکوٹ (پی این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے نبردآزما ہیں، فراغت کا شکار اپوزیشن لیڈر گولہ باری کرتے رہتے ہیں ،وزیراعظم بار بار دہرا چکے ہیں کورونا پر سیاست نہیں کرنی، ہمیں مجبوراً تنقید کا جواب

دینا پڑتا ہے،خود اپنی جماعت کے اراکین کی دوہائیوں کے بعد وطن واپس آنے والے اپوزیشن رہنما کے پاس کرنے کو کچھ نہیں،آٹا چینی کمیشن نے تحقیقات کے لئے مزید 3ہفتے کا وقت مانگا ہے، کمیشن کی درخواست پر کابینہ میں غور کیا جائے گا، سب سے زیادہ سبسڈی شریف خاندان نے لی، آٹا چینی کمیشن میں وزیراعظم کا کوئی رشتہ دار ملوث نہیں،حکومت اور علما کے درمیان معاہدے پر عمل پر تحفظات ہیں،20نکاتی معاہدے ہر من و عن عمل ہونا چاہیے ، وباء کو روک تھام کیلئے سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا نا گزیر ہے۔ اتوار کو معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ شہباز صاحب عمران خان جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت ہے کہ کورونا کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی،اپوزیشن وزیر اعظم کو ہدف بناتی ہے تو جواب دینا پڑتاہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شہباز شریف سیاسی تنہائی کا شکار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تاریخ میں پہلی دفعہ آٹے اور چینی کے بحران پر کمیشن بنا،کمیشن کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے تمام اقدامات کیے۔معاون خصوصی نے کہاکہ کمیشن نے تین ہفتے کا مزید وقت مانگا ہے،کمیشن کو مزید وقت دینے کے فیصلے کا حق کابینہ کے پاس ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کمیشن کو تین سال کے آڈٹ کا ہدف دیا گیا ہے،کمیشن کی درخواست پر کابینہ میں غور ہو گا۔معاون خصوصی نے کہاکہ رپورٹ پبلک کرنا دلیل ہے کہ وزیراعظم کی ترجیح افراد کا نہیں صرف اور صرف پاکستان کے عوام کے مفاد کا تحفظ ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث سرگرمیوں میں تعطل آیا،ایف آئی اے نے وقت مانگا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آپ اپنا بتائیں کہ گھر سے احتساب کی بات کب شروع کر رہے ہیں؟ آپ کے اپنے صاحبزادے سبسڈی کے بڑے بینیفیشری ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ خود اپنی جماعت کے اراکین کی دوہائیوں کے بعد وطن واپس آنے والے اپوزیشن رہنما کے پاس کرنے کو کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز صاحب کمپیوٹر کے سامنے ماسک پہن کر شو بازی کرنے سے کرونا مہم نہیں چلتی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قوم سے حقائق نہ چھپانے کا عہد کیا ہے،پاکستان کی سیاسی تاریخ اس طرح کی رپورٹس کو منظر عام پر لانے سے نابلد ہے۔ انہوںنے کہاکہ لگتا ہے شیخ رشید صاحب کی گزشتہ دن کی گفتگو آپ کے دل پر لگی ہے،صبح صبح بیان داغنا خود کو صدر ثابت کرنے کی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ فراغت کا شکار اپوزیشن لیڈر گولاباری کرتے رہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کورونا پر قابو پانے اور عوام میں شعور کو فروغ دینے کیلئے علماء کرام اپنا کردار ادا کریں،معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسداد کورونا میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،عوام کی نظر مذہبی رہنماوں اور علماء کی طرف ہے،ڈاکٹر کورونا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس مشکل محاذ پر ڈاکٹر اور طبی عملہ احسن خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم ڈاکٹر اورر طبی عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ مساجد کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت نے گزشتہ روز اپنے خط میں تحفظات کا اظہار کیا ہے،20نکاتی معاہدے ہر من و عن عمل ہونا چاہئے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو ہر سوچ اور مکتبہ فکر کے افراد کا تعاون درکار ہے،موجودہ صورتحال میں امام، خطیب اور موذن کا بھی اہم کردار ہے، عوام کی نظریں مذہبی رہنماؤں اورعلماکی طرف ہیں، 20 نکاتی معاہدے پر من و عن عمل کیا جائے، اگر کہیں کمی بیشی ہے تو درست کیا جائے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،عوم کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وباء کو روک تھام کیلئے سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا نا گزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹروں نے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بے روزگار ہونے والے مزدوروں اور ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریک ٹیسٹنگ اور کورنٹائن سے عوام کو کورونا سے بچانا ہے، مشتبہ کیسز والے علاقوں کو سیل کر کے باقی علاقے کو اذیت سے بچایا جائے گا۔

close