مہنگائی ہی مہنگائی،ملک کے مختلف شہروں میں اشیاء خرد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی

کراچی (پی این آئی )رمضان المبارک اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے لاک ڈاؤن میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی۔ملک کے مختلف شہروں میں کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہوگئیں، کراچی اور لاہور میں قیمتوں نے عوام کے ہوش اڑادیے۔ملک کے دونوں بڑے شہروں میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے

باتیں کرنے لگیں، لاہور میں لیموں اور لہسن 600 جبکہ ادرک 400 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ پھلوں کی قیمتیں بھی دگنی ہوگئیں۔دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سیمنٹ کی بوری پر 55 روپے بڑھا دیے گئے جبکہ ہول سیل میں سیمنٹ 40 تا 55 روپے فی بوری مہنگا ہوگیا۔…………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں