شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان (پی این آئی)شمالی وزیرستان میں ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے

خیسولہ اور دوسالی میں آپریشن کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران مقابلے میں 9 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے ہیں، جبکہ 5 جوان زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکون داد شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے کی سرچنگ کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close