پاکستان اہم ہو گیا، چین کے بعد جاپان کی پیش کش، ہم کورونا ویکسین پاکستان میں ٹیسٹنگ کے لیے بھیج رہے ہیں

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین اور جاپان کی کمپنیوں نے کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کے لیے رابطہ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان نے چین کی کمپنی سے کورونا ویکسین سے متعلق

تفصیلات طلب کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام رمضان المبارک میں گھر پر رہ کر عبادات کریں، رمضان کے پہلے روز عوام نے زیادہ ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ماہ مقدس میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے، عوام رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی ڈاکٹر ’’یاران وطن‘‘ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 28لا کھ 50 ہزار 387 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 98ہزار 73 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے8 لاکھ 12ہزار 303 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close