کراچی کے دو ہسپتالوں میں سرجیکل وارڈ بند کر دئیے گئے، سندھ حکومت بوکھلاہٹ کی شکار

کراچی(پی این آئی) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ کراچی کے دو اسپتالوں کے سرجیکل وارڈ بند کردیئے گئے ہیںکیونکہ وہاں دو مریضوں کی سرجری ہوئی، دونوں کورونا کے مریض تو نہیں تھے لیکن سرجری کے بعد ان میں کورونا پایا گیا، یہ صورتحال تشویشناک ہے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے بیان

میں کہا کہ جب تک شہری تعاون نہیں کریں، لاک ڈائون پر 100فیصد عملدرآمد نہیں کراسکتے، سندھ میں گزشتہ روزنمازجمعہ کے وقت ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی گئی ، اگر ایسی ہی صورتحال رہی توحالات مزید خراب ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں لاک ڈائون سخت ہے، ہم جیسا لاک ڈائون توقع کررہے تھے ویسا نہیں ہے۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ کراچی کے دو اسپتالوں کے سرجیکل وارڈ بند کردیے گئے، وہاں مریضوں کی سرجری ہوئی، دونوں کورونا کے مریض تو نہیں تھے لیکن سرجری کے بعد ان میں کورونا پایا گیا، سرجن ودیگراسٹاف کو قرنطینہ کردیا گیا ہے، یہ صورتحال تشویشناک ہے۔انہوں نے بتایاکہ اگر ایسے وارڈ بند ہونے شروع ہوگئے تو دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال نہیں ہوپائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close