پشاور(پی این آئی)متحدہ مجسل عمل (ایم ایم اے) سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ منیر اوکزئی کے بیٹے اختر منیر نے والد میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منیر خان اورکزئی ملاقات کے لیے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمار ہوئے۔اختر منیر
اورکزئی نے بتایا کہ منیرخان اورکزئی گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمیں وینٹی لیٹرپر تھے تاہم اب ان کی طبیعت بہترہے۔انہوں نے بتایا کہ والد منیر خان اورکزئی لاک ڈاون کی صورتحال میں گھر پر ہی رہے ہیں، ہماری فیملی کے دیگرممبران کےبھی کورونا کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں ۔خیال رہے کہ منیر خان اورکزئی ایم ایم اے کے کرم ضلع سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں