خصوصی تصاویر، بیت اللہ شریف، خوش قسمت لوگوں نے نماز اور تراویح ادا کی، طواف بھی کیا، رمضان المبارک میں روشنیاں چکا چوند، دس رکعت تراویح خصوصی دعائیں

ریاض (پی این آئی) رمضان المبارک میں بیت اللہ شریف کی روشنیاں چکا چوند کرنے لگیں، سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی خانہ کعبہ میں طواف شروع ہوگیا۔ طواف میں مسجد کی انتظامیہ اور خادمین شریک ہوئے۔جبکہ کلاک ٹاور سمیت اہم عمارتوں پر رمضان المبارک کے الفاظ کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر سعودی عوام، تارکین وطن اور امت مسلمہ کے نام مبارک باد کا خصوصی پیغام آیا ہے۔ خادم حرمین شریفین نے مسلمانوں کی دو سب سے مقدس مساجد میں عبادات کے بغیر استقبال رمضان کو دردناک قرار دیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ماجد القصبی نے ریڈیو اور ٹی وی پر شاہ سلمان کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔ اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے سعودی عوام سمیت تارکین وطن اور پوری امت مسلمہ کو آمد ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے لوگ کورونا بحران کی وجہ سے مشکل میں ہیں۔خادم حرمین شریفین نے اس امر پر زور دیا کہ آزمائش کی گھڑی میں ہمیں ٹھوس جدوجہد جاری رکھنا ہو

بیت اللہ شریف میں انتظامیہ اور عملے کے ارکان نماز تراویح ادا کر رہے ہیں

گی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔شاہ سلمان نے کورونا کی عالمی وباء کے تحت مساجد میں تراویح اور نماز با جماعت ادا نہ کرنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا- انہوں نے بتایا کہ انسانی جانوں کی حفاظت کے شرعی حکم کی تعمیل میں ایسا کیا جا رہا ہے- شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے رمضان کی نعمت عطا ہونے پر سعودی شہریوں اور تارکین وطن کو مبارکباد دی- سعودی فرمانروا نے کورونا کی وباء سے پیدا ہونے والی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ رمضان کا مہینہ ایسے حالات میں آ رہا ہے جبکہ دنیا بھر کے انسان تاریخ کے نہایت نازک دور سے گزر رہے ہیں- انہوں نے بتایا کہ نئے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے حالانکہ انسانیت نواز تنظیمیں اور دنیا بھر کے ممالک اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کا اہتمام کررہے ہیں۔۔۔۔

بیت اللہ شریف میں انتظامیہ اور عملے کے ارکان نماز تراویح ادا کر رہے ہیں

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں