کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون، وزیراعظم عمران خان آئی ایس آئی کیساتھ ملکر کیا کرنیوالے ہیں؟ بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم پورے پاکستان میں شروع کریں گے، تعمیراتی شعبے کھل رہے ہیں، اب جن علاقوں میں کورونا ہوگا، صرف وہاں لاک ڈاؤ ن کیا جائیگا باقی جگہوں

پر کاروبار چلتا رہےگا۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے امتحان ہے۔ کورونا وبائی بیماری ہے، کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا کب تک رہے گا۔ قوم بن کر اس امتحان میں نبرد آزما ہونا پڑے گا۔ بھارت، بنگلا دیش اور افریقہ جیسے ممالک مشکل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری بڑھی، ہمیں لاک ڈاون کے ساتھ کاروبار بند نہیں کرنے چاہیے تھے۔تعمیرات کھل رہی ہیں اب ہم جدید سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس علاقے میں کورونا ہو صرف اسے لاک ڈاؤ ن کیا جائیگا باقی میں کاروبار چلتا رہےگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ زرمبادلہ گرگیا ہے۔ ٹیکس گرگیا ہے، کاروبار بند ہوگئے پاکستان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ہمیں صرف غیرملکی قرضوں پر شرح سود کی ادائیگی میں ایک سال کی رائٹ ملی۔ کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم پورے پاکستان میں شروع کریں گے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز جمعرات کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا تھا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر، وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان، مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کو داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلینجز کے ساتھ کورونا کے اثرات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close